ہاسن۔ 2نومبر (ایس او نیوز ) شہرکی ایک لاج میں 2افراد مردہ پائے گئے ۔ ان کی شناخت 21سالہ ارون کمار اور 24سالہ وجے لکشمی کے طور پر کی گئی ہے جو بنگلورو کے دوملور کے رہنے والے تھے۔ان دونوں نے منگل کو لاج میں کمرہ حاصل کیا تھا۔ لاج کے اسٹاف نے آج پولیس کی موجودگی میں اس کمرہ کے دروازے توڑے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ دونوں افراد گذشتہ چند دنوں سے دوملور سے لاپتہ تھے ۔اُلسور پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔ وجے لکشمی جس کی شادی کے 5سال ہوئے ہیں ' کو دو بیٹیاں ہیں۔ ارون کمار غیر شادی شدہ تھا، شبہ کیا جارہا ہے کہ ارون کمار اور وجے لکشمی نے خودکشی کی ہے ۔